ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل کاکڑ کی نگرانی میں محکمہ فاریسٹ کے داود خان مندوخیل اور لیویز ڈولفن فورس کے ہمراہ سمبازہ اور سورتوئی کے علاقے میں کونج کے شکار کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ شکارکے سامان اور کونج کو قبضے میں لے کر محکمہ فارسٹ کے حوالے کردیا انہوں نے کہاکہ ضلع ژوب میں کونج، بٹیر اوردیگر شکارکے خلاف دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہونے کہاکہ کونج ایک خوبصورت اور نایاب پرندے ہیں کسی بھی شکار پارٹیوں کو یہ اجازت نہیں دیتےہیں کہ وہ اس خوبصورت اور نایاب پرندوں کی نسل کشی کرے انہونے کہاکہ شکارپارٹیوں کے خلاف آئیندہ بھی کاروائی ہوگی ضلع ژوب کے جس علاقے میں بھی شکار پاٹیاں موجودہیں وہ فوران نکل جاۓ ورنہ اس کے خلاف دفعہ 144 کے تحت قانونی کاروائی ہوگی