بیلہ بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

Spread the love

کوئٹہ + بیلہ بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت نائب صدر فیڈریشن پاکستان جنرل سیکرٹری بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی عبد الکریم لونی ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ لونی ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں شوٹنگ بال کے فروغ کے مطعلق مختلف آفیشلز پر بحث مباحثہ ہوا زندرہ زیارت میں ہونے والے آل پاکستان ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے اور تمام رجسٹرڈ ضلعی شوٹنگ بال ایسوسی ایشنز پر زور دیا گیا کہ ہرسال تمام اضلاع میں آل بلوچستان ٹورنامنٹ کرانا لازمی ہوگا اگر کسی ضلعی ایسوسی ایشن نے آل بلوچستان ٹورنامنٹ نہ کرایا اس ضلع کی رکنیت معطل کی جائے گی اور فیڈریشن سے مطالبہ کیا گیا کہ اس بار اگست میں منعقدہ آل پاکستان ٹورنامنٹ میں فیڈریشن کے صدر اور سیکٹری کوشرکت کرنی ہوگی پورے بلوچستان کے جو اضلاع اپنی ضلعی ایسوسی ایشن نیں بنا سکے ہیں جلد ایسوسی ایشن بنائیں اور متفقہ رائے سے تمام صوبائی عہدے داران نے جنرل سیکرٹری حاجی کریم لونی کو شوٹنگ بال کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ضلع لسبیلہ میں آل پاکستان کے انعقاد کے لئے سی بلوچستان جام آف لسبیلہ جام کمال خان کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اس سلسلے میں سیکرٹری اسپورٹس سے ملاقات کرکے اس پروگرام کو حتمی شکل دے گی اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی عصمت الللہ عرف راجو عبد الحمید سردار محمد شہی ماسٹر غفور سعد لونی سید ناصر شاہ خدابخش خجک عبد الرحیم رونجہ سمیت ذوالفقار رحیم رونجہ دیگر نے شرکت کی اجلاس سے صدر حاجی عبد الکریم لونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ بال کو ایک مرتبہ پھر شہر شہر گاوں میں عام کرینگے ہم نے مختصر عرصے میں جو فروغ دیا ہے سب کے سامنے ہے آج الللہ کے حکم سے ہمارے بلوچستان کے کھلاڑی کسی صوبے کے کھلاڑیوں سے کم نہیں اس موقع پر تمام شرکاء کو لونی ہاوس میں عشائیہ دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے