تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ حکومت امن و امان پر توجہ نہیں دے گی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں افغانستان کے معاملے پرفوری پالیسی بنائی جائے اور پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے بلاول کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا تو افغان مہاجرین کی آمد ہوسکتی ہے وزیراعظم ہر ایشو پر بار بار یو ٹرن لیتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر فی الفور عمل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ طالبان سےبھی رابطہ کیا جائے پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے کا اچھا کام کیا گیا ہے بلاول نے کہا کہ ہم افغان بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔