چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر کے آل پارٹیز اور مائیگیر تنظیموں، اداروں کے زمہ داران کے ساتھ اجلاس

Spread the love

گوادر.. چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر کے آل پارٹیز اور مائیگیر تنظیموں، اداروں کے زمہ داران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا،
جسمیں گوادر کے تمام پارٹیوں کے نماہندگان، مائیگیر نماہندوں اور جی ڈی اے، پبلک ھیلتھ واپڈا کے نماہندوں نے شرکت کی اجلاس کی شروعات میں پچھلے دنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اور واقعہ کی بھرپورمزمت کی گئی.
اجلاس میں گوادر میں موجودہ بجلی و پانی بحران، تعلیم روزگار،جبری گمشدگی، امن وامان، موجودہ بدترین ٹرالرنگ سمیت مختلف ایشوز پر تفصیلی بحث کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز کنوینئر مولابخش مجاہد، بی این پی کے ضلعی صدر کہدہ علی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، بی این پی عوامی کے نبی بخش بابر، جماعت اسلامی کے مولانا لیاقت، پی پی پی کے افضل جان، مسلم لیگ ن کے عثمان کلمتی، مائیگیرہ حاجی خداداد واجو و دیگر دوستوں نے ضلع گوادر میں جاری بدترین ٹرالرنگ کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے گزارش کی کہ اداروں کو پابند کرکے سخت سے سخت ایکشن لے کر غیر قانونی ٹرالنگ کی روکتام کو یقینی بنایا جائے. جس پر فشریز ڈپارٹمنٹ کو چیف سیکریٹری نے سختی سے ہدایت کی کے پورے ضلع گوادر میں جاری غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جائے.
آل پارٹیز کے نماہندگان نے کہا کہ گوادر کا سب سے بڑا اہم مسئلہ بجلی و پانی کا ہے۔ گوادر میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہے جس سے گوادر کی عوام شدید پریشان و زہنی دباؤ کا شکار ہیں.
بے روزگاری اور تعلیم و صحت کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے