تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتا یا دس محرم الحرام کے جلوس کے لیے سیکیو رٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چار سو زائد پولیس کے افسران و اہلکار جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ دیگر قانو ن نافظ کرنے والے ادارے اور سول انتظامیہ بھی ہو گی ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے مقررہ راستوں پر کاروباری مراز و دوکانیں بند ہونگی قبل ازیں گزشتہ رات ڈی آئ جی قلا ت رینج جاوید عالم نے حب کا اچانک دورہ کیا جہاں انھوں حب میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیو رٹی کا جائزہ لیا ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی نے ان کو بریفنگ بھی دی ۔دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس اما م بارگاہ بخاری اکرم کالونی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا امام بارگا ہ حسینی جام کالونی میں اختتام پزیر ہو گا