تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے کمی کے بعد 118 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.50 روپے کمی کے بعد 115 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپیہ 50 پیسے کے بعد 86 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا