حب سٹی پولیس کا منشیات کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری

Spread the love

حب سٹی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ 1ہزار 485 گرام چرس ، 1 ہزار 26 گرام افیون ، 60 گرام کرسٹار ، 25 گرام شیشہ اور نقد رقم برآمد ایک منشیات فروش گرفتار

حب ۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی ، ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی اور ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہے ۔
ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیرا کمانڈو کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے 1 ہزار 485 گرام چرس ، 1 ہزار 26 گرام افیون ، 60 گرام کرسٹار ، 25 گرام شیشہ اور نقد رقم برآمد کرلیا اور ایک منشیات فروش سلمان ولد حاجی بشیر احمد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ۔
ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو کا منشیات و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائیاں جاری ہے

جبکہ ایک اور کاروای میں حب پولیس ایک اور منشیات کے اڈے پر چھاپہ اڈے کا مالک محمد یونس عرف علن فقیر گرفتار منشیات و نقدی برآمد ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا خان کی نگرانی میں ایس ایچ او حب یار محمد کمانڈو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حب کے علاقے بھٹ آباد میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد یونس عرف علن فقیر کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر 1050 گرام افیون 30 گرام کرسٹار شیشہ 50 گرام اور منشیات سے حاصل ہونے والی ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزم محمد یونس عرف علن حب پولیس کو 9c کے مقدمے میں قبل ازیں مطلوب تھا حب پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران 302 قتل کے مقدمے میں ڈھاڈر پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم منیر احمد کو گرفتار کر کے ڈھاڈر پولیس کے حوالے کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے