جلوس کے روٹس کو خود مانیٹر کروں گا .. میر ضیاء اللہ لانگو

Spread the love

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت محرم الحرام میں انتظامات و سیکورٹی کے حوالے سے ڈی جی لیویز اہم میٹنگ منعقد ہو ئی میٹنگ میں صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد نعیم بازئی ،رکن صوبائی اسمبلی خلیل جارج، ڈائریکٹر جنرل لیویز قادربخش پرکانی نے شرکت کی میٹنگ میں محرم الحرام میں جلوس اور مجالس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ میں جلوس کے روٹس کو خود مانیٹر کروں گا ۔ ہم نے ممکنہ حد تک سیکیورٹی و دیگر ضروری امور سے متعلق صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر کرنا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہاکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔جلوسوں کے شرکاُ کو سیف اور سیکیور ماحول ملے گا تاکہ تمام مذہبی رسومات احسن طریقے سے انجام پاسکیں۔ انہوں نے ڈی جی لیویز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام آپ کو سپورٹ کرنا ہے۔کسی محکمے یا عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر اکٹھے ہیں محرم الحرام صبر کا درس دیتا ہے اور ہمیں صبر کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے