موجودہ صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان۔

Spread the love

کوئٹہ ۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں مطالعاتی دورے پر کوئٹہ آئے ہوئے عطا شاد ڈگری کالج تربت / کیچ کے طلباء کے وفد کی ملاقات اس موقع پر صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ، سکیرٹری ہائر ایجوکیشن ہاشم غلزئی اور دیگر متعلقہ حکام کی بھی شرکت کی وزیراعلیٰ کی جانب سے وفد میں شامل طلباء کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، کلاسز اور فیکلٹی ممبران کے لیے رہائشی سہولیات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کما ل خان کا کہنا تھا کہ عطاشاد ڈگری کالج کے طلباء نے ملکی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا ہے عطاشاد ڈگری کالج میں تعلیمی ماحول بہتر ہے کامیاب قوموں کی ترقی کا راز تعلیم ہے ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے مطالعاتی دورے طلباء کی ذہنی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں تمام کالجز میں اس نوعیت کے مطالعاتی دورے ہونے چاہیے تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انٹرکالجز ایونٹ ہونے چاہیے۔تربت کے طلباء بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں بورڈنگ اسکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ یونیورسٹیوں کے سالانہ گرانٹ میں 200 کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تربت شہر میں ایک سپورٹس کمپلیکس اور تین فٹسال گراؤنڈ بنایا جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج وفاق سے 600 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج منظور ہوا ہے تو اس کے پیچھے بھی ہماری محنت ہے ہم نے بتدریج تمام چیزوں کو درست کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے