جمہوری وطن پارٹی لسبیلہ۔کی جانب سے جے ڈبلیو ۔پی کے مرکزی چیرمین نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ہدایت پر 74 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں حب میں ریلی کا

Spread the love

حب/ جمہوری وطن پارٹی لسبیلہ۔کی جانب سے جے ڈبلیو ۔پی کے مرکزی چیرمین نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ہدایت پر 74 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں حب میں ریلی کا انعقاد کیا ریلی نذر چورنگی سے شروع ہوکر حب شہر کی مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے لسبیلہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی جہاں ریلی کے شرکاء سے جہموری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر ولی خان سلمان خیل۔حاجی الہی بخش بگٹی۔کامریڈ اکبر سیال۔گلزار بگٹی ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نوابزداہ شازین بگٹی ۔نوابزادہ گہرام بگٹی کی ہدایت پر جے ڈبلیو پی ملک بھر میں 74 جشن آزادی منا رہی ہے انہوں نے کہا پاکستان بڑی قربانیوں سے بنا ہے پاک سرزمین کے دفاع کے لیے اپنا آخری قطرہ تک بہا دیں گے پاکستان پر سخت وقت آیا تو جمہوری وطن پارٹی کے لاکھوں کارکن اپنا سب کچھ پاک سرزمین کی خاطر قربان کردیں گے جشن آزادی ریلی کے شرکاء سے جے ڈبلیو پی کے صوبائی رہنما نوابزادہ چاکر خان بگٹی نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے