میر حاصل خان بزنجو نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی حق حاکمیت سائل اور وسائل تحفظ اور ملک میں پائیدار جمہوریت کیلئے وقف کی.. عبدالغنی رند

Spread the love

لسبیلہ :- نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغنی رند نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سابق صدر میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہاکہ میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو بلوچستان اور ملک کے نامور ممتاز قوم پرست سیاسی رہنماء اور جمہوریت کے مضبوط قدآور ستون کی حیثیت رکھتے تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی حق حاکمیت سائل اور وسائل تحفظ اور ملک میں پائیدار جمہوریت کیلئے وقف کی تھی انہوں نے مرتے دم تک اپنی موقف پر قائم پارلیمانی بالادستی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے وقف کیا تھا انہوں نے کہا کہ میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی رحلت سے ملک بلخصوص بلوچستان ایک مضبوط اور توناء اواز سے محروم ہوگیا جنہوں نے پارلیمٹ اور پارلیمنٹ سے باہر بلوچستان کے عوام کی حقیقی موقف کو ہر فورم میں بلا خوف موئثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے