شہید محراب پندرانی کے بیہمانہ قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف اتوار کے روز (کل) صبح 10 بجے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ..ڈاکٹر محمد اعظم پندرانی

Spread the love

حب۔پندرانی قوم سے تعلق رکھنے والی معزز و معتبر شخصیات ڈاکٹر محمد اعظم پندرانی محمد جان پندرانی صبغتﷲ پندرانی اور بختیار احمد پندرانی نے رپورٹرز پریس کلب حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید محراب پندرانی کے بیہمانہ قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف اتوار کے روز (کل) صبح 10 بجے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا آغاز حب ڈیم سے ہوگا اور بند مراد کے راستے ساکران روڈ سے ہوتی ہوئی رپورٹرز پریس کلب حب پہنچے گی جہاں ریلی کے شرکاء اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے بعد ازاں ریلی کے شرکاء لسبیلہ پریس کلب حب پہنچیں گے اور وہاں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے انہوں نے کہا کہ محراب پندرانی پر بیہمانہ تشدد کر کے اسے شہید کرنے والے ٹرانسپورٹروں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج کسی قوم یا قبیلے کے خلاف ہر گز نہیں ہمارا احتجاج ظلم کرنے والے ظالم اور قاتل کے خلاف ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے