نیشنل پارٹی پرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے .مرکزی کمیٹی

Spread the love

نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر واجہ اشرف حسین نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش نیشنل پارٹی کے تحصیل گوادر کے صدر ناگمان بلوچ۔سابق میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین عابد سہرابی ۔نیشنل پارٹی کے رہنما سابق میونسپل کمیٹی جیوانی کے چیئرمین منظور قادر۔ نیشنل پارٹی جیوانی کے رہنما سابق تحصیل ناظم جیوانی اکرم رمضان۔ بی ایس او پجار گوادر کے صدر کے ڈی بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ
آج کی پریس کانفرنس کا مقصد گزشتہ روز ہونے والے نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کے پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی بلاوجہ چڑھائی اور ہمارے پارٹی کے بزرگ شخصیت اشرف حسین سمیت دیگر کارکنان پر تشدد کے تناظر میں بلائی گئی ہے۔ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں۔ ہمارا احتجاج چائنیز فشنگ ٹرالرز کی جانب سے صوبائی سمندری کی خلاف ورزی، بین الصوبائی ٹرالرز کی غیر قانونی شکار اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف تھا جو پرامن طور پر جاری تھا جس کا مقصد سلیکڈڈ حکومت کے ضمیر کو یہ جھنجوڈنا تھا کہ چائنیز فشنگ ٹرالرز کے صوبائی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر جو رپورٹ بنایا گیا ہے وہ ماہی گیروں کے معاشی قتل عام کا واضح پیغام ہے۔ گوادر جو سی پیک کا مرکز ہے یہاں کے باسی بجلی اور پانی کے بحران کا شکار ہیں اور جیونی اور پشکان نگور شریف کے لوگوں کو آنکاڈہ ۔کا مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہیں۔اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز اٹھانا کوئی غیر فطری اور خلاف آئین عمل نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جس کا کام شہریوں کی داد رسی کے لئے کردار ادا کرنا ہے اور مسائل کا افہام و تفہیم کے ساتھ حل تلاش کرنا ہے اس کے ماتحت افسران اسسٹنٹ کمشنر گوادر اور پسنی لیویز فورس کو لیکر ہمارے کارکنان پر حملہ آور ہوئے اور دانستہ طورپر گوادر شہر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے