نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام

Spread the love

پنجگور۔۔نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ضلع بھر سے بڑی تعداد میں شرکت کی ویلکم پارٹی میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی رہنماء علاولدین ایڈوکیٹ مرکزی ریسررچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ جنرل سکیرٹری صدیق بلوچ تحصیل صدر تاج بلوچ خلیج کے رہنماء کامریڈ اسماعیل بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی محمد ایوب دھواری الطاف حسین بلوچ صادق رھچار بلوچ نواز بلوچ صمد صادق بلوچ بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے ویلکم پارٹی کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نیشنل پارٹی کے رہنماء حافظ زاکر گچکی نے حاصل کی نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر برزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء علاولدین بلوچ حاجی محمد ایوب دھواری واجہ صدیق بلوچ صمد صادق رھچار بی ایس اع بچار کے رہنماء عامر بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی قوم پرست جمہوری سیاسی جماعت پے اور بلوچستان کی سیاست کے منظم ترین ماس پارٹی کی حیثیت رکھتی ہے وفاقی سیاسی جماعتوں کے علاوہ بلوچستان کی جو بھی جماعتیں وجود رکھتی ہیں وہ نیشنل پارٹی کی بنیاد سے پیدا ہونی والی جماعتیں ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں کی مضبوط جماعت اور سیاسی ورکروں کیلئے منظم سیاسی چھتری کی حیثیت رکھتی ہے نیشنل پارٹی نے کھبی بھی سیاسی ورکروں کو مایوس نہیں کیا ہے جو سیاسی ورکر نیشنل پارٹی سے مختصر وقت کیلئے خارج ہوئے ہیں مگر جلد ہی اپنے پارٹی میں واپس اگئے ہیں ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے