نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر عبدلغنی رند کی ضلعی انتظامیہ گوادر کی نیشنل پارٹی کے پُرامن احتجاجی مظاہرہ پر حملہ کی مزمت

Spread the love

حب:نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر عبدالغنی رند نے آج گودار میں انتظامیہ کی غیر زمدارنہ سلوک اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور کارکنان کے تشدت کے خلاف ضلعی سیکٹریٹ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر اور ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انتظامیہ کا کام ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنا نہ کے وہ غیر مناسب رویہ اختیار کرے مزید کہا کہ آج کے اس واقعہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ عوام کو کتنا ریلیف فراہم کررہی ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے اس رویہ کا فوری طورپر نوٹس لے کر ان کو معطل کرے ایک سوال کہ جواب میں کہا کہ اگر صوبائی حکومت حرکت میں نہ آئی تو تمام تر ذمہ داری موجود حکومت پر عائد ہوگی جبکہ پارٹی کارکنان کے ساتھ مل کر جمہوری اور سیاسی طور پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں پھر چاہئے سڑک بند کریں یا پھر دکانیں بند کروائیں آخر میں کہا کہ محرم الحرام کا احترام کرتے ہوئے احتجاج اس لئے نہیں کیا گیا..اس موقع پر تحصیل صدر روشن جتوئی، غلام رسول بلوچ،نوید رند سمیت و دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے