رجب علی رند سے پارٹی کے مرکزی سنیر نائب صدر سینٹر میر کبیر محمد شہی، سیکریٹری جنرل جان بلیدی اور فنانس سیکریٹری فداحسین دشتی کی ملاقات

Spread the love

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند سے پارٹی کے مرکزی سنیر نائب صدر سینٹر میر کبیر محمد شہی، سیکریٹری جنرل جان بلیدی اور فنانس سیکریٹری فداحسین دشتی نے حاجی چھتہ خان رند ولیج ساکران میں ملاقات، سیاسی تنظیمی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکمت عملی سمیت دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند نے رہنماوں کے اعزاز میں پرتکلف عصرانے کا اہتمام کیا۔ نیشنل پارٹی مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے جدوجہد کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا گیا۔مرکزی سنیر نائب صدر سینٹر میر کبیر محمد شہی نے نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ساتھوں کی محنت اور جدوجہد کو سراہا اور عوام سے رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا انھوں نے کھاکہ لسبیلہ میں پارٹی پیش رفت کے مستقبل میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے انھوں نے ضلعی کابینہ اور حب تحصیل کی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیا انھوں نے کہا کہ پارٹی بلوچستان بھر میں متحرک و فعال ہوتا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے