بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو کو روس جانے سے قبل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی چیک کے لیے روک دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس جارہے تھے جسیے ہی وہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو صحافیوں اور مداحوں نے انھیں گھیر لیا جس پر ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے افسر نے سلمان خان کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔سیکیورٹی افسر کی جانب سے روکے جانے کی ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے