سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائیگا.. تحصیلدار بیلہ

Spread the love

بیلہ ۔ تحصیلدار بیلہ سردار نور محمد رونجھو کی زیرصدارت میں تحصیلدار آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تاجر برادری سبزی فروش ہوٹل مالکان کی شرکت

بیلہ ۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلہ لیفیٹنٹ (ر) احمد ہارون کی نگرانی تحصیلدار بیلہ سردار نور محمد رونجھو کی زیرصدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تحصیلدار آفس بیلہ میں منعقد ہوا اجلاس میں تاجر برادری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے اور ہوٹل مالکان سبزی فروشوں و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تحصیلدار بیلہ نے نرخ بندی کرتے ہوئے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ پر ہی اشیاء خوردونوش فروخت کی جائے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائیگا گرانفروشوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ بیلہ کراس پر ہوٹل مالکان عوام کو ریلیف فراہم کریں اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہی اشیاء کی فروخت کریں اگر کہی سے کوئ شکایت موصول ہوئ تو فوری ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کرکے دوکان سیل کردی جائیگی عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کا کمپرو مائز نہیں کیا جائیگا۔اس موقع پر محاسب اضغر علی کھوسہ منشی شکیل انور کھوسہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حنیف شہزاد رونجھو ودیگر تاجر برادری کے زمہ داران ہوٹل مالکان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے