بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ کتنے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں افغانستان میں امریکا کے دورِ حکومت کے دوران افغانیوں کے مسئلوں کے خلاف آواز اٹھائی ان کا کہنا تھا کہ لوگ امریکا کی حکومت کے وقت بھی مررہے تھے شام اور فلسطین میں بھی امن نہیں لیکن کوئی اس حوالے سے بات نہیں کرتا