تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر قائد حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کا قوم کے نام پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں تاریخ رقم کی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی اور دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔