محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا

Spread the love

کراچی ۔۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی سرگرمیاں راٹ 8 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹ اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلا رہے گا بنیادی اشیا ضروریہ، ادویات اور ویکسینیشن سینٹر، سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے سات روز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے

حکم نامہ کے مطابق 24 گھنٹے کھلنے والے کاروبار میں بھی اعلان کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا جبکہ حیدرآباد میں کاروبار جمعہ اور ہفتے کے روز بند رہے گا
صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی آوٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی ویکسین کرانے والے افراد کیلئے 50 فیصد پر انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ رات 12 تک اجازت دے دی ہےصارفین کو ریسٹورینٹ میں جانے کیلئے ویکسینیشن کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا قانون نافذ کرنے والے داروں کارڈ کسی بھی وقت چیک کرسکتے ہیں
کراچی اور حیدرآباد میں انڈور شادیوں پر مکمل پابندی برقرار ہے حکم نامہ کے مطابق کھلی فضا میں رات 10 بجے تک 300 افراد کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جاسکتا ہے دیگر اضلاع میں 200 افراد کیلئے انڈور، کھلی فضا میں 400 افراد کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں مزارات آئندہ حکم تک بند رہیں گے دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے صوبے بھر میں سینما گھر مکمل طورپر بند رہیں گے صوبے بھر میں مذہبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہےانڈور جمنازیم میں صرف ویکسینشین کرانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہےپبلک ٹرانسپورٹ بھی صرف 50 فیصد استعداد کے مطابق چلے گی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پی کی مکمل پابندی کی جائے گی عملے کی ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہے ریلوں میں ایس او پیز کی پابندی کیساتھ 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ صوبے بھر میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت ہے جبکہ کراچی اور حیدآباد میں صرف پبلک پارک کھولے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ مخصوص ایریا میں لاک ڈاون لگانے کی مجاز ہے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے ویکسین کرانے والے افراد کو ایس او پیز پر پابندی کیساتھ سیاحت کی اجازت دے دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے