سانحہ مواچھ گوٹھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے سندھ حکومت نے مالی امداد کا اعلان کردیا
کراچی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سانحہ مواچھ گوٹھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت سندھ زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی اٹھائے گی ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں سندھ حکومت متاثرین کی مدد کو ذمہ داری سمجھتی ہے وزیر اعلی سندھ کا کہن تھا کہ ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا ئے گی واضح رہے کہ مواچھ گوٹھ میں دستی بم حملے میں 13 افراد جاں بحق ہو ئے تھے