تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ 23 اگست سے وہ تعلیمی ادارے جس میں 100 فی صد اساتذہ ویکسینیٹڈ ہوں گے وہ کھول دیے جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ اسکول 50 فی صد حاضری کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ایس او پیز عمل درآمد لازمی ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ایک ورکنگ کمیٹی بنائی جائے گی اسکولوں کے مسائل مانیٹر کرے گی جبکہ بڑے شہروں میں اسکول جانے والے بچوں کے والدین کا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی لازمی دینا ہوگا