بلوچستان کے ہر شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ جام کمال خان

Spread the love

کوئٹہ ۔۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد نے ملاقات کی ملاقات میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی بھی موجود تھے ملاقات میں صوبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ، اعلی تعلیم، آرٹیفشل انٹیلیجنس، طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی سمیت مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعلی کو صدر یو ایم ٹی کی جانب سے یونیورسٹی کی تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی میں پاکستان بھر کے مختلف شہروں خصوصاٰ بلو چستان کے ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے طلباء معیاری تعلیم بہترین سکالر شپس پر حاصل کر رہے ہیں بلوچستان کے سینکڑوں طلبہ تعلیم مکمل کر کے فارغ التحصیل بھی ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کما ل خان نے کہنا کہ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ میں یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے جامعات کو سالانہ ڈھائی ارب روپے کی گرانٹ دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہر شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں صوبے کے ہر بڑے شہر میں یونیورسٹی کیمپس قائم کررہے ہیں بیوٹمز صوبے کے طلبہ کو اعلی تعلیم کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے کچلاک میں ایجوکیشنل انکلیو قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے لوچستان میں تعلیمی صورتحال بہتر کرنے کے لئے یو ایم ٹی جیسے ادارہ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سلسلے میں بلوچستان حکومت اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے