بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی مرکزی کال پرسوراب میں بے روزگاری اور منشیات کے خلاف ریلی

Spread the love

*سوراب .بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی مرکزی کال پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ڈسٹرکٹ سوراب میں بھی بے روزگاری اور منشیات جیسے لعنت کے خلاف گدر،جیوا،ماراپ،دشت گوران،سوراب سے بی این پی عوامی کے ورکروں نے ہزاروں کی تعداد میں ایک موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی،ضلعی سطح پر ریلی کی قیادت بی این پی عوامی کے ضلعی صدر میر علی اکبر گرگناڑی نے کی ریلی سوراب بازار سے ہوتے ہوئے نغاڑ چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی شرکاء سے ضلعی صدر میر علی اکبر گرگناڑی،حاجی عبدالرسول مینگل،عبدالروف ریکی،انجینئر محمد یوسف میروانی،ڈاکٹر عبدالوحید لانگو،عبدالوہاب عمرانی،امان اللہ ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کا واحد کاروبار بارڈر سے منسلک ہے بارڈر کی بندش سے لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ پورے پاکستان میں بے روزگاری اور غربت کی شرح میں بلوچستان آگے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے