تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی ..ڈپٹی کمشنر مستونگ

Spread the love

مستونگ ۔۔ ڈپٹی کمشنر میجر رٹائرڈ الیاس کبزئی کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس میں ڈی ای او محمد زکریا شاہوانی ڈی ڈی او مستونگ احکام ساتکزئی ڈی ڈی او ای دشت شکیل احمد علیزئی ڈی ڈی او کردگاپ عبدالغفار ڈی ڈی او کانک عرض محمد کوارڈینیٹر آر ٹی ایس ایم فضل الرحمن ڈی او ای میل سعید احمدسرپرہ ڈی ڈی او ای فیمیل جمیلہ گلزار ڈی او ای فی میل عائشہ بگٹی PS ڈپٹی کمشنر بشیر آحمد سرپرہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آفس حفیظ اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران نے ڈی سی کو ضلعے کے اسکولوں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلعے میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات درپیش مسائل اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کے متعلق جبکہ کوارڈینیٹر آر ٹی ایس ایم نے محکمے کے متعلق تفصیلی آگائی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میجر رٹائرڈ الیاس کبزئی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا دنیا کے تمام ترقیاتی ممالک کی کامیابی کاراز بھی تعلیم میں مضمر ہے اس لیئے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کیساتھ ملکر سٹی سمیت تمام تحصیلوں اور دور دراز علاقوں کے تمام بچوں کو سکول جانے اور انکے والدین کو اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے قائل کرے اور سکولوں میں تعلیم کے حصول کیلئے بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں فرائض میں غفلت و لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے تمام آفیسران و مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ سکولوں کا دورہ کرے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں اور ملازمین کی نشاندہی کرے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی مختلف اوقات میں سکولوں کا دورہ کرینگے انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع مستونگ میں تعلیم کی بہتری اور فروغ کیلئے ہروقت کوشاں ہیں اسکولوں اور محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پے حل کیئے جائینگے تاکہ مستقبل کے مہماروں کو معیاری تعلیم فراہم کرکے بہتر معاشرے کی تشکیل کیلئے کردار ادا کیا جائے….

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے