دوحا ۔۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کی جانب سے الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام اور مجاہدین کے لیے عظیم دن ہے ان کا کہنا تھا کہ 20 برس کی قربانیوں اور جدوجہد کا پھل مل گیا ہے ملک میں جاری جنگ ختم ہو گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی ہماری زمین پر کسی کو نشانہ بنائے اور نہ ہی ہم دوسروں کو کوئی نقصان پہنچانا نہیں چاہتے ہیں ہم دنیا کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں