حب ۔۔اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ (ر) محمد احمد ظہیر کی ہدایت پر تحصیلدار حب محبوب چنال نے لیویز فورس کے ہمراہ گرانفروشی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف دوسرے روز بھی کاروائی جاری رکھی اس موقع پر گرانفروشی کرنے اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے متعدد دکانداروں ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کئیے اور ساکران روڈ مین آرسی ڈی روڈ کے کنارے قائم کئیے تجاوزات اور ریڑھیوں کو ہٹایا گیا نائب رسالدار لیویز فورس یارمحمد برفت اور میونسپل کارپوریشن حب آفیسر عرفان علی بھی ان کے ہمراہ تھے