وندر پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 1020 گرام چرس برآمد کرکے شیر محمد نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
ایس ایچ او وندر سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ کا کہنا تھاکہ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی اور ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی کی جاری کردہ ہدایات کے تحت ڈی ایس پی منورشیخ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے منشیات فروشوں کے خلاف پہلے سے زیادہ کارروائیوں کے سلسلے کو تیز کیاجائے گا
آج کی اس کارروائی میں وندر شہر سے شیرمحمد ولد فوج محمد ساکن ملیر نامی ملزم کو پکڑ کر اس سے 1020 گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے