ایس ایچ او وندر پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ کی کارروائی بغدادی تھانہ کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی اور ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی کی جاری کردہ ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گشت میں اضافہ کرتے ہوئے ایس ایچ او غلام اکبرشیخ نے نے اپنی ٹیم امان اللہ نمانی اور تاج محمد لنگاہ کے ہمراہ پی اے ایف چوک وندر بازار کے مقام پر مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر کاغذات طلب کیے جو وہ پیش نہ کرسکا اور مزید تفتیش کرنے پر معلوم ہواکہ مذکورہ موٹر سائیکل بغدادی تھانہ لیاری کراچی کے حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل تحویل میں لیکر زین العابدین ولد عبد الباقی نامی ساکن کراچی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔