تفصیلات کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا ہے جس کے بعد آٹے کی 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180 روپے ہو گئی ہےچیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے