ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ الیاس بلوچ نے ضلع لسبیلہ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Spread the love

اوتھل::ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ الیاس بلوچ نے ضلع
لسبیلہ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا،ضلعی ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال اوتھل میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا گیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ الیاس بلوچ کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیو ویکسین کے دو قطرے اپنے بچوں کو پلانا سب والدین کا فرض ہے ۔پولیو سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے جیسے حاصل کرنے کیلئے ہر بچے تک پولیو ویکسین کے قطرے پہنچانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس دوران تمام پولیو ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائیگی اور خود فیلڈ میں جاکر پولیو ٹیموں کو چیک کرینگے،علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ الیاس بلوچ نے سول اسپتال اوتھل میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر یعقوب لاسی،ڈاکٹر تصدق،ڈاکٹر اویس واجد,کیشیئر ڈی سی آفس اکبر شیخ ودیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے