غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار کر لی گئی ہے جس کی آزمائشی پرواز بھی ناسا نے شروع کردی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں الیکٹرک ائیرکرافٹ میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے ہوائی ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گی جبکہ یہ ہوائی ٹیکسی 2024 تک مسافروں کے لیے دستیاب ہو گی