حب سٹی پولیس کی کاروائی

Spread the love

  حب سٹی پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروشوں
خدائے داد عرف خودو  کو دھرلیا ، 2 کلو افیون ، ڈیڈھ کلو چرس 400 گرام مہلک نشہ آئس برآمد *


حب ۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی ، ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایت ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو نے  پولیس  ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے غریب آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش خدائے داد عرف خودو  ولد  سخی داد کو  ڈرامائی انداز میں ایسٹرن بائی پاس سے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے 2  کلو افیون ، ڈیڈھ کلو چرس اور مہلک نشہ آئس 400گرام برآمد کرلیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتش شروع کردی ہے ۔ 


ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو  کا حب شہر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے منشیات کا خاتمہ اولین فرض ہے حب شہر میں  منشیات و جرائم  پیشہ افراد کے گھیرا تنگ  کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے