وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئیٹ کر تے ہو ئے دعوی کی ہے کہ دوسر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اسی فیصد تک اضافہ ہوا۔ فرخ حبیب کا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرنسی کے مطابق بنگلہ دیش 175.33روپے ،انڈیا میں 245روپے، چین میں 194 روپے، آذربائجان 98.65روپے جبکہ آذربائجان 98.65روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوارمیں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح52فیصد تک رہی۔ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 80% تک اضافہ ہوا۔حکومت نے اپنے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کرکے 18.5فیصد اضافہ کیا ہے۔ pic.twitter.com/qbezGBx9YP
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 17, 2021