کراچی تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش سندھ ڈیزازٹر منیجمنٹ اتھارٹی الرٹ جاری کردیا ہے الرٹ میں متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے مشینری اور عملے کے ساتھ موجود رہیں جبکہ محکمہ فشری نےماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانےکی بھی ہدایت کردی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق سمندر میں بننے والے طوفان گلاب کے باعث تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ حیدرآباد ،ٹھٹہ،کراچی ،بدین ،سانگھڑ ،ٹنڈو محمد خان ،لسبیلہ ،اور دادو میں کہیں کہیں تیز اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے