حب سٹی ، ہائیٹ اور ساکران پولیس کی مشترکہ کاروائی

Spread the love

حب سٹی ، ہائیٹ اور ساکران پولیس کی مشترکہ کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش سمیرا کمانڈو کے اڈے پر چھاپہ دو منشیات فروش خواتین گرفتار 4 کلو 30 گرام افیون 245 گرام شیشہ اور 25 گرام کرسٹار برآمد

حب ۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی ، ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو ، ساکران محمد جان ساسولی ، ایس ایچ او ہائیٹ محمد امین لاسی نے شہر میں منشیات کے خلاف مشترکہ کاروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سمیرا کمانڈو کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون ملزم عزیزہ زوجہ عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ملزمہ کے قبضے سے 3 کلو 30 گرام افیون ، 225 گرام شیشہ برآمد کرلیا ۔ ملزمہ زیبا زوجہ مراد کو گرفتار کرکے قبضے سے 1 کلو افیون ، 25 گرام کرسٹار اور 20 گرام شیشہ برآمد کرلیا ۔ دونوں ملزمہ کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے