محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 2.8 ملی میٹر،گلشن معمار میں4.1،پی اے ایف فیصل بیس پر 2 اور کیماڑی میں 1.5بارش ریکارڈ کی گئی ماہر موسمیات کے مطابق صدر کے اطراف میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی جس میں اچانک شدید بارش اور تیز ہوائیں چلتی ہیں محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ شہر کے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں میں تھنڈر سیلز موجود ہیں شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔کل کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔