وزیر اعلیٰ جام کمال کہیں نہیں جارہے ہیں،ناراض اراکین کو جلد منالینگے۔لیا قت شاہوانی

Spread the love

کوئٹہ ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ترجما ن بلوچستان حکومت لیا قت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان مزید دو سال تک رہے گےوہ کہیں نہیں جارہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں گزشتہ روز کورونا کے 6 سو ٹیسٹ کیے گئے صرف 12 کیسز مثبت روپورٹ ہوئے ہیں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے مگر ختم نہیں لیا قت شاہوانی کا کہناتھا کہ بلوچستان میں اب تک 147440 کورونا ویکسین لگائی گئی ہے میڈیکل طلباء نے آن لائن ٹیسٹ میں دشواری اور بےضابطگیاں کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی میڈیکل طلباء احتجاج کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ طلباء سے گزارش ہے کہ احتجاج ضرور کریں لیکن احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کریں تاکہ عوام کو پریشانی نا ہو کچھ افغان مہاجرین کوئٹہ کچلاک پہنچے تھے مگر ان کو دوبارہ افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے یواین کے اجلاس میں ملک کی بھرپور نمائندگی کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے