نیشنل پارٹی لسبیلہ کا ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت
ضلعی صدر عبدالغنی رند کے منعقد ھوا جس کے مہمان خاص مرکزی رھنما واجہ رجب علی رند تھے اجلاس میں ضلع بھر سے ضلعی کونسلران نے شرکت کی مرکزی کمیٹی کے ممبر نظام رند صوباٸی ورکنگ کمیٹی کے ممبران عبدالواحد بلوچ خورشید علی رند کامریڈ عمران بلوچ نے شرکت کی
اجلاس کا ایجنڈا الیکشن تھا جس کے تحت پہلے صوبائی اور مرکزی کونسلران کا چناٶ عمل میں لایا گیا اس کے بعد ضلعی کابینہ برخاست کی گٸی اور الیکشن کمیٹی کونسل کی منظوری سے تشکیل دی گٸ چیرمین نظام رند ممبران خورشید علی رند اور ظفراللہ ڈومکی تھے مختلف کونسلران نے مختلف عہدوں پر کاغزات نامزدگی داخل کراۓ ضلعی صدارت کے لیٸے عبدالغنی رند ناٸب صدر محمد بخش لاسی جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد امین رونجہ فناس سیکریٹری علی دوست رند یوتھ اسپورٹس سیکریٹری جہانگير یوسف رونجہ لیبر سیکریٹری ساحر اخترعلی پریس سیکریٹری غلام رسول بلوچ رابطہ سیکریٹری صوفی محمد مٹھل بلامقابلہ منتخب ھو گٸے اس موقع پر واجہ رجب علی رند نو منختب کابینہ واحد بلوچ ودیگر نے کونسل سے خطاب کیا