پاک سر زمین پارٹی کے مر کزی رہنما میر اکرم آوارانی نے حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سب ضلوں میں سے سب سے پسماندہ ضلع آواران ہے جہاں گزشتہ کئی سالوں سے کرپشن ہو رہی ہے انھوں الزائم عا ئد کیا کہ آواران میں بے روز گاری اور کرپشن کے ذمہ دار اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کی نااہلی ہے ان کا کہنا تھا کہ آج آواران کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہیں آج پورا آواران بنیادی سہولیات سے محروم ہے ان کا کہنا تھا کہ ادارے آواران آئیں اور دیکھیں کہ جو آوران کو کھربوں روہے کا بجٹ دیا گیا وہ کہاں خرچ ہوا آواران میں نہ سکول نہ روڈ کچھ نہیں بنایا گیا میر اکرم آوارانی کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں مرتے دم تک عوام کے لیے آواز اٹھائون گا اور خدمت کر تا رہوں گا