ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی سابق وزیراعلی بلوچستان محترم سردار عطاء اللہ خان مینگل کراچی کےنجی ہسپتال دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے

Spread the love

کوئٹہ ۔تفصیلات کے مطابق بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما و بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی سابق وزیراعلی بلوچستان محترم سردار عطاء اللہ خان مینگل أج کراچی کے ایک نجی اسپتال میں 92سال کی عمر میں اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے جس کے بعد آج وہ انتقال کر گئے پارٹی ذرائر کے مطابق محترم مرحوم سردار عطاءاللہ خان مینگل کا جسد خاکی، (میت ) کل صبح ، 3 ستمبر بروز جمعہ بوقت علی الصبح 5 بجے کراچی سے انکے آبائی شہر وڈھ کے لیے روانہ ہوگا بلوچستان کے عظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلے عوام و پارٹی کارکن راستے میں استقبال کرینگے بی این پی اس سلسلے میں 10روز کے سوگ کا اعلان بھی کیا اس دوران پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے