معروف مختصر وڈیو ایپ ٹک ٹاک نے بہت ہی کم عرصے میں کافی مقبولیت اختیار کی ہے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لو گ اس ایپ کو استعمال کر تے ہیں اور اپنی مختصر دورانیہ کی وڈیو شئیر کر تے ہیں کئی ایسے افراد بھی ہیں جن کی زندگی اس ایپ نے بدل دی ہے اور اب وہ ٹک ٹاک اسٹار کے نام سے جانے جا تے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ایپ کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ٹک ٹاک پر اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ وہ کچھ سیکھ سکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہم اِس مشن اور ٹک ٹاک کی عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہے ہیں