دلہن نے میرج ہال پر مقدمہ کرادیا۔ وجہ کیا ہے جانیے

Spread the love

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرا ڈونوون نامی دلہن پیشے سے ٹیچر ہیں جو ڈانس فلو ر پر پھینکے جانے والے مشروب سے پھسل کر گر گئی تھی جس کے باعث اس کی کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلور کے زیریں حصے میں ایل ای ڈی لائٹس بھی بچھائی گئی تھیں جبکہ دلہن کیرا نے اپنے گرنے اور مہمانوں کو پلاسٹک فلور پر مشروب بحفاظت لے جانے میں ناکامی کا ذمہ دار میرج ہال اسٹاف کو ٹھہرایا میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد کیرا کے تین آپریشن ہو ئے تھے لیکن ان کے تکلیف دور نہ ہو سکی اور وہ نوکری پر جانے سے بھی رہ گئی ہیں جس کے بعد اب کئی سال گزرنے کے بعد کیرا کی جانب سے میرج ہال کے خلاف ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے