لسبیلہ کےاکثروبیش تر عوام پانی کے بوندبوندکوترس رہی ہیں.. مولانا غلام قادرقاسمی

Spread the love

حب( )جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی مجلس عاملہ کااجلاس جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم بھوانی حب میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادرقاسمی کےصدارت میں منعقدہوااجلاس میں ملکی صوبائی علاقائی سیاسی صورتحال پر غوروفکرہوئی،اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادرقاسمی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ صوبائی حکومت کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتی ہےکیونکہ مسلسل وزیراعلی شپ کا ضلع لسبیلہ کے کھاتے میں آنےکےباوجودضلع لسبیلہ کےاکثروبیش تر عوام پانی کے بوندبوندکوترس رہی ہیں زراعت تباہی کے دہانے پر ہیں انڈسٹریز میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں اور اسی طرح ضلع لسبیلہ میں ترقیاتی کاموں اورملازمتوں میں بندر بانٹ کاسلسلہ شروع ہےجوایک مخصوص طبقےکونوازاجاتاہےجولسبیلہ کےعوام کےساتھ سرا سر ظلم اور ناانصافی ہےاورسول ادارےسب کے سب بےاختیارہیں جو مخصوص ٹولہ کےآلہ کار بنے ہوئے ہیں یہاں تک کہ بھت سے این جی اوز بھی مخصوص ٹولہ کےساتھ یرغمال بنےہوئے ہیں جوغیرسرکاری فنڈز کو مخصوص ٹولہ کےنام کرتے ہیں اسلئیےجمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ ضلع لسبیلہ میں ترقیاتی اسکیمات اور ملازمتوں میں بندر بانٹ اور مخصوص ٹولہ کےاجارہ داری کے خلاف ہےانہوں نےکہا کہ ان شاء اللہ 20 اکتوبر سے جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ ضلع بھرکادورہ کریگی اور عوامی رابطہ مہم کےسلسلے میں گھرگھرجاکرعوام کو حکومت نااہلی اور بددیانتی اوردیگرمسائل سے آگاہ کریگی اور عوام کے اندراپنےحقوق لینےکاشعوراورجذبہ بیدار کریگی،اجلاس میں انہوں نے ڈی سی لسبیلہ سمیت تمام سرکاری اداروں میں تعینات افسران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کہ مخصوص ٹولہ کو فائدہ پہنچانے کے بجائے اپنے منصب کا لحاظ کرتے ہوئے خلق خدا کی بلا امتیاز خدمت کریں اور ہرشخص کوان کا حق دیں اور سرکاری دفاتر کو بروقت عوام الناس کے لئیےکھولاجائےاورعوام کو ریلیف دیاجائےاورمسائل حل کی جائیں ورنہ جمعیت علماء اسلام عوامی شکایات کے پیش نظر ایسے تمام اداروں کےآفیسران کےخلاف عوامی رابطہ مہم میں تحریک چلائی گی،اجلاس میں ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا اورشھداء کےمغفرت کیلئے اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ زلزلہ متاثرین کوفوری طورامداد دی جائے اورزخمیوں کو بھترعلاج معالجہ کی سہولت دی جائےاورانکےنقصانات کافوری طورپر ازالہ کیاجائے ، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا یعقوب ساسولی مولانا مفتی محمد نعیم مولاناعبدالحمیدعارف مولاناشاہ محمد صدیقی مولاناکفایت اللہ مولانااحمدمحمودمولانااسلم حاجی رمضان مینگل میرعالم نوشیروانی ظفرخان محبوب علی رونجھو مولاناعبدالوہاب زہری مولاناحزب اللہ مولاناحافظ حسین احمد مدنی اداغلام قادرلانگو عطاء اللہ رونجھو جمعیت طلبہ اسلام ضلع لسبیلہ کے صدرعبدالاحدعادل ودیگرشریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے