امان لاسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوتھل میں پروقار تقریب کا انعقا

Spread the love

اوتھل.تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ امیر بخش رونجہ تھے امان لاسی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایف ایس سی سال 2021 کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں انعامات تقسیم کی پروقار تقریب
پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں حرا شاہد کی پہلی کشمالہ بٹ کی دوسری اور فضا بخش نے تیسری پوزیشن حاصل کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امان لاسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین امان اللہ لاسی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل کی طالبات نے پورے بلوچستان میں پہلی،دوسری،اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور لسبیلہ کا نام روشن کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر نئے آنے والے طلبہ وطالبات ایسی روایات کو برقرار رکھے گئے امان اللہ فاؤنڈیشن کا قیام حال ہی میں ہوا ہے اور ہم ا لسبیلہ کے مختلف اسکولوں میں طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کریں گے
امن لاسی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوتھل کی ہیڈ مسٹریس محترمہ رخسانہ کوثر اور ان کے اسکول کی استانیوں کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کی ان جیسے ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز پورے ضلع لسبیلہ میں ہوں تو خواتین کی تعلیم میں طالبات ہر سال پوزیشن حاصل کرسکتے ہیںڈسٹرکٹ ایجوکیشن لسبیلہ آفیسر امیر بخش رونجہ نے کہا ہماری خواہش ہے کہ لسبیلہ سے ہر سال ایک سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والا ہومیں ان طلبہ اور اساتذہ کو داد دیتا ہوںانہوں نے مزید کہا کہ امان الاسی فاؤنڈیشن کی جانب سے جو اقدامات کئے اس کو ہم سراہتے ہیں اور ہم ان مخیر حضرات سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ایسی طرح طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کریں امان اللہ فاؤنڈیشن کا قیام خوش آئند ہےتقریب میں شفیق لاسی، حاجی نواز لاسی، سردار فاروق شیخ، ڈاکٹر حکیم لاسی ، ابرہیم عادل ، اطہر قریشی، صادق آزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل، ایجوکیشن آفیسر فیمیل بیلہ سمیت اساتذہ، طلبہ وطالبات ، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے