بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

Spread the love

کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی بلوچستان اسمبلیکے اجلاس کی صدارت کا میر عبدالقدوس بزنجو نے کی رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی پیش کی جانےوالی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ جام کمال کی خراب حکمرانی کے باعث مایوسی،بدامنی،بیروزگاری ہے ، جام کمال کی خراب حکمرانی کے باعث اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ جام کمال خان معاملات کو مشاورت کیے بغیر چلارہے ہیں جس سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ خراب کارکردگی پر وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹایا جائے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 65اراکین کے ایوان میں سے33اراکین نے تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے ووٹ دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے