تفصیلات کےمطابق بیلہ کے قریب ٹیارہ کےمقام پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے 3 افراد چاند کمار اور جتن کمار ولد گنگارام اور ایک خاتون شامل ہیں حادثہ کا شکار ہونے والی کار کراچی سے بیلہ جارہی تھی۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق بیلہ سے ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔