خاران کے لوگوں نے جو عزت دی ہے، اس کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا..چیف آف بیرک

Spread the love

چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی کے ہمراہ نوبزادہ میر شہک جان شاھوانی ٹکری احترام الحق شاھوانی ٹکری مجیب الرحمن شاھوانی ٹکری گل محمد شاھوانی میر پسند خان شاھوانی چیرمین عطامحمد شاھوانی میر مجیب شاھوانی مشتاق شاھوانی ناہب حاجی خالقداد شاھوانی سیاسی دورے پر خاران پہنچ گئے،شاہوانی قبائل سے تعلق رکھنے والے قبائیلوں نے آزاد گز کے مقام پر ان کا شاندار استقبال کرکے جلوس کی صورت میں خاران شہر لایا گیا، جہاں پر استقبالی تقریب اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے نواب شاہوانی نے کہا کہ خاران کے لوگوں نے جو عزت دی ہے، اس کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شاہوانی قبائل ایک پرامن قوم ہے اور بلوچستان کے دیگر اقوام کے ساتھ عزت اور برادرانہ تعلقات کے بنیاد پر رہ رہے ہیں،تقریب سے ٹکری مجیب الرحمن شاہوانی، ٹکری احترام الحق شاہوانی،نصرت اللہ شاہوانی، ایڈوکیٹ محمد حسن شاہوانی، قاری زکریہ شاہوانی نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد قبائل کی ایک تاریخ ہے،قبائیلوں نے ہمشہ روایات کی پاسداری کی ہے،انہوں نے کہا کہ خاران بھی ایک تاریخی علاقہ ہے،خاران بلوچوں کی تاریخی روایات کا امین ہے،وہ قوم جو اپنا تاریخ اور پس منظر چھوڑ دیتے ہیں وہ تاریخی حوالے سے پیچھے رہ جاتے ہیں،قبائیلت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی ضامن ہے، وقت کچھ لوگ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے قبائل کے اندر نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں، قبائیلوں کو ایک دوسرے کے مقابل کرنا چاہتے ہیں،ہمیں اپنے اندر برداشت کرنا چاہئے،اس موقع پر مولانا حفظ اللہ شکوری،حاجی صالح محمد شاہوانی، حاجی محمد صابر شاہوانی،میر شعیب دیدگ شاہوانی،ڈاکٹر ضیاءالرحمن شاہوانی،میر نیاز محمد شاہوانی، چئرمین عبدالواحد شاہوانی،نوابزادہ حسنین نوشیروانی، عبدالطیف شاہوانی،ولی اللہ شاہوانی، موسی’ خان شاہوانی، ٹکری نواز شاہوانی و دیگر قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں شریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے