نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کہاں پیدا ہو ئے ابتدائی تعلیم کہاں حاصل کی سیا ست کا آغاز کب کیا جانیے

Spread the love

*وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بیزنجو یکم جنوری 1974کو بلوچستان کے علاقے آواران میں پیدا ہوے ان کے والد کانام میر عبدالمجید بزنجو ہے میر قدوس بزنجو اپنی ابتدائی تعلیم جاہو آواران سے حاصل کی جب کے 2000 میں ایم اے انگریزی کی ڈگری بلوچستان یونیورسٹی سے حاصل کی انہوں نے

اپنی سیاست کاآغاز 2002 میں ق لیگ کے پیلٹ فارم سے کیا اور پی بی 41 آواران سے جنرل انتخابات میں حصہ لیا
*2002 سے 2007 تک جام کمال کے والد جام محمد یوسف کی کابینہ

کا حصہ رہے
2008کے جنرل انتخابات میں تو کامیاب نہ ہوا لیکن ری الیکشن کے بعد کامیابی حاصل کی اور دوبارہ لائیو اسٹاک کی وزارت ان پاس رہی
2013 کے انتخابات میں دوبارہ حصہ لیا اور کامیابی حاصل ہوئی جس کے بعد وہ بلوچستان کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے ۔۔۔2015 میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کے مستعفی ہونے کے بعد میں میر قدو س بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی بنے اور دسمبر 2015 میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے ساتھ انھے اسپیکر شپ سے اتار دیا گیا اور مسلم لیگ ن کی راحیلہ درانی اسپیکر کے عہدے پر فائز ہوگیی * *جنوری 2018 میں سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھر پور کردار ادا کیا اور ان سے استعفیٰ لینے میں کامیاب ہوا
*نواب ثناء اللہ زہر ی کے مستعفی ہونے کے بعد میر قدو س بز نجو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز ہوے
13 جنوری 2018 سے 7جون 2018 تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فرائض سرانجام دے
مارچ 2018 ،یں بلوچستان میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی کارکنوں میں سے میں ایک رہے
جولائی 2018 کے ہونے والے جنرل انتخابات میں پی بی 44 آواران کم پنجگور سے باپ پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیا اور نیشنل پارٹی کے امیدورا کو شکست دے کر کامیاب ھوے اور 16 اگست 2018 کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوے

25 اکتوبر 2021 کو اسپیکر شپ سے استعفیٰ دیا اور 29 اکتوبر 2021 بلوچستان کے اٹھارویں وزیر اعلیٰ منتخب ھوگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے